برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم کی تاجپوشی کی تقریب (آج )ویسٹ منسٹر ایبی میں ہو گی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم کی تاجپوشی کی تقریب آج ویسٹ منسٹر ایبی میں ہو گی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ا ٓج( ہفتہ کو) ہونے والی تقریب میں شاہ چارلس سوئم اور ان کی اہلیہ ملکہ کمیلا کی تاج پوشی کی جائے گی۔ تقریب کے ہولاے سے تیاریاں کئی روز سے جاری تھیں اور اس میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سیاح لندن پہنچ گئے ہیں ۔شاہ چارلس سوئم گزشتہ سال ستمبر میں ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد بادشاہ بنے ۔تاجپوشی کی یہ روایت 1066 میں شروع ہوئی جس کا سلسلہ اب تک جاری ہے اور آج شاہ چارلس سوئم 40ویں بادشاہ کا تاج اپنے سر پر سجائیں گے۔آج تاجپوشی کے حوالے بننے والی تقریبا ایک ہزار سال پرانی رسوم پر عمل ہو گا۔

#KingCharlesIII #London #Coronation

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in