بھارت ،دلہن شادی ادھوری چھوڑ کر امتحان دینے پہنچ گئی
راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) بھارت کے شہر جھانسی میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر امتحان دینے سینٹر پہنچ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر جھانسی کے ایک امتحانی مرکز میں تمام لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے سجی سنوری دلہن کو آتے دیکھا۔ کرشنا راجپوت بی اے فائنل کی طالبہ ہیں اور شادی والے دن ان کا سوشیالوجی کا پرچہ تھا،دلہن کرشنا راجپوت کا کہنا تھا کہ میرے لیے امتحان بھی اتنا ہی اہم اور ضروری تھا جتنا کہ شادی۔ ان کا کہنا تھا کہ پرچہ دینے کے بعد میری رخصتی ہوگی، دلہن کے امتحان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک ہزاروں صارفین پسند کرچکے ہیں۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today