ٹویٹ کارنر (ڈاکٹرعافیہ سے جیل میں ملاقات )

کل ڈاکٹرعافیہ سےمیری ڈاکٹرفوزیہ اورکلائیو اسٹافورڈاسمتھ سمیت جیل میں ملاقات ہوگی۔ لیکن آج ڈاکٹرفوزیہ کی ملاقات کاافسوسناک احوال سن لیجیے۔اگر چہ صورتحال تشویشناک ہے لیکن ملاقاتوں کابات چیت کاراستہ کھل گیا۔اب ضرورت اس بات کی ہےکہ عوام آوازاٹھائیں اورحکمرانوں کومجبورکرےکہ وہ فوری اقدامات کرکےعافیہ رہائی کامعاملہ امریکی حکومت کیساتھاٹھائے۔ ملاقات کاخلاصہ۔ یہ ملاقات20سال بعدہوئی جوڈھائی گھنٹےجاری رہی،ڈاکٹر فوزیہ کوعافیہ سےگلےملتے،ہاتھ ملانےتک کی اجازت نہیں تھی،ڈاکٹرفوزیہ کواس بات کی اجازت نہیں دی گئی کہ وہ ڈاکٹرعافیہ کواسکےبچوں کی تصاویردکھاسکے،جیل کےایک کمرےمیں درمیان میں موٹا شیشہ لگا تھااور اس کے آرپارملاقات تھی،عافیہ سفیدسکارف اورخاکی جیل ڈریس میں تھی،ڈھائی گھنٹےکی ملاقات میں پہلےایک گھنٹہ ڈاکٹرعافیہ نےروزاپنےاوپرگزرنےوالی اذیت کی تفصیلات سنائی،ڈاکٹرعافیہ نےکہاکہ مجھےاپنی امی بچےہروقت یادآتےہیں(ان کواپنی امی کی وفات کاعلم نہیں ہے )۔ڈاکٹرعافیہ کےسامنے والےدانت جیل میں حملےسےگر چکے/ضائع ہوچکےہیں۔ان کوسرپرایک چوٹ کی وجہ سےسننےمیں بھی مشکل پیش آرہی تھی۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in