افریقی ملک نائجر میں فوج نے فضائی حدود بند کر دیں
افریقی ملک نائجر میں فوج کی جانب سے فضائی حدود بند کر دی گئی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق افریقی ملک نائجر کی فوج نے فضائی حدود بیرونی فوجی مداخلت کے خدشے کے پیشِ نظر بند کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق نائجر فوج نے مغربی افریقی ممالک کے صدر محمد بازوم کی بحالی کے لیے دی جانے والی ڈیڈلائن کو مسترد کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ نائجر فوج نے گزشتہ ماہ صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ الٹا تھا۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today