متنازعہ مواد اور جعلی خبریں پی ٹی اے کیلئے چیلنج
سوشل میڈیا پر متنازعہ مواد اور جعلی خبریں پی ٹی اے کیلئے چیلنج بنی ہوئی ہیں ،پی ٹی اے کو سوشل میڈیا مواد سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر 350 شکایات موصول ہونے لگی ہیں .
دستاویزکے مطابق پی ٹی اے کی درخواست پر سوشل نیٹ ورکس نے 12 لاکھ یو آر ایل بلاک کردیئے، پی ٹی اے کی جانب سے بھیجی گئی 20 فیصد شکایات پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا
سوشل میڈیا کمپنیوں کی پوسٹنگ ملک کے باہر ہونے سے مسائل ہیں، دستاویز کے مطابق سوشل میڈیا کمپنیاں اپنے کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرتی ہیں، توہین مذہب، نفرت آنگیز اور تفرقہ بازی کے مواد پر سوشل میڈیا کمپنیوں کا رسپانس سست ہے.
توہین مذہب اور نفرت انگیز مواد پر سوشل میڈیا کمپنیوں کے علم کی کمی مسائل کی وجہ ہے، کسی کی شہرت کو نقصان پہنچانے والے مواد سے متعلق سوشل میڈیا کمپنیوں کا رسپانس بھی سست ہے، دستاویز کے مطابق شہریوں کو سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال سے متعلق بھی آگاہی نہیں۔