سال 2023; ایک جائزہ
سال 2023 پاکستان کے لیے سیاسی استحکام اور معاشی بحالی کے حوالے سے گزشتہ سال کے مقابلے بہتر ثابت ہوا ہے۔ پچھلی حکومت اور قومی اسمبلی کی آئینی مدت ہوئی – نگران حکومت امور مملکت چلا رھی ہے- الیکشن کمیشن اگلے الیکشن کی تاریخ دے چکا ہے اور حلقوں کی لسٹ شائع ہو چکی ہے- نواز شریف ملک میں واپس چکے ہیں – الیکشن کا مہینہ تیزی سے قریب آ رہا ہے اور سیاسی استحکام بھی۔ لیکن ہمیں ابھی اسی سمت میں بہت کچھ کی ضرورت ہے۔ اسٹیک ہولڈرز پر قوم کا اعتماد سب سے اہم ہے۔
ایکسپریس ٹریبیون میں 2 دسمبر کو شائع ہونے والی ایک خبر سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان نے غیر ملکی قرضوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے درآمدات پر سخت کنٹرول برقرار رکھا، جس کے نتیجے میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران تجارتی خسارہ صرف 9.4 بلین ڈالر رہا۔
بلومبرگ نے 28 ستمبر کو رپورٹ کیا کہ پاکستانی روپیہ اپنی قدر میں 6 فیصد اضافے کے ساتھ دنیا میں سرفہرست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی ہے۔
بلومبرگ نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ اکتوبر کے مہینے میں پاکستان میں ایندھن کی قیمت میں کمی اور کرنسی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی وجہ سے مہنگائی میں کمی آئی۔ جعلی خبروں سے ملک میں پایا جانے والا ازضطراب آہستہ آہستہ کم ہو رھا ہے-اور شر پسندوں کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے-
انسداد سمگلنگ مہم سے ملک کو فائدہ ہوا ہے۔ غیر ملکی ادارے کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے۔بجلی چوری کی عادت میں کمی اور بلوں کی ادائیگی میں بہتری آئی ہے۔
موجودہ آرمی چیف نے ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ہر طرح کے اقدامات کو یقینی بنایا ہے – خاص طور پر فوج کے ادارے کو باہر کی مداخلت سے بچانے کے لئے سخت ترین فیصلے کئے ہیں۔ انہوں نے قومی یکجہتی اور ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کی ہے۔
اس سال دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا، یہ شاید افغان مہاجرین کی واپسی اور بھارت کی خارجہ محاذ پر پہ در پے شکست کا ردعمل ہے۔
#SIFC #Economy #PakistanArmy