ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی

ایپل نے 3.3 انچ اونچا ہوم پیڈ منی پیش کر دیا۔ ایپل نے اس نئے سمارٹ سپیکر کو سمارٹ  بلٹ ان سری سمارٹ کو متعارف کرایا ہے۔یہ ڈیوائس آپ کے سمارٹ ہوم کو کنٹرول کر سکتی ہے اور خود کار طور پر ہوم ایپ سے مربوط ہو سکتی ہے۔
ہوم پیڈ منی  میں شامل سری   آپ کے گھر کے ہر فرد کی  آواز کو شناخت کر سکتی ہے اور آپ کے فون کی آئی فون ایپس تک رسائی کر سکتی ہے یا پیغامات بھیج سکتی ہے۔یہ آپ کو ذاتی اپ ڈیٹس بھی فراہم کر سکتی ہے۔
ہوم پیڈ منی  کا انٹرکام  دوسرے کمروں  میں رکھے دوسرے  ہوم پیڈ منی کو بھی  میسج بھجوا سکتا ہے۔یہ دوسری ایپل ڈیوائس اور سروس  پر بھی کام کرتا ہے۔ یہ  میسج ہوم پیڈ منی اور ائیر پوڈز پر پر آٹو پلے ہو سکتے ہیں جبکہ دوسری  ڈیوائسز جیسے آئی فونز اور کار پلے  اس طرح کے میسج کے نوٹی فیکیشن ملتے ہیں
ہمیشہ کی طرح ایپل نے ہوم پیڈ منی میں بھی پرائیویسی کا خیال رکھا ہے۔ کمپنی آپ کی آڈیو صرف اس صورت میں محفوظ رکھے گی جب آپ اسے اجازت دیں گے۔آپ کی ذاتی اپ ڈیٹس آپ کو گھر میں فراہم کی جائیں گی اور ہر چیز انکرپٹڈ بھی ہوگی۔ یہ ڈیوائس Apple Music، iHeartRadio، radio.com اور TuneIn کے ساتھ کام کرسکے گی۔مستقبل میں یہ Pandoraاور Amazon Music کو بھی سپورٹ کرے گی۔
ہوم پیڈ منی میں بیک لٹ ٹچ سینسی ٹیوٹاپ پر موجود کنٹرول سے والیوم، پلے اور پاز کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔یہ ہوم پیڈ منی 360 ڈگری ساؤنڈ کو سپورٹ کرتا ہے اور اسے کئی ہوم پیڈ منیز سے مربوط کیا جا سکتا ہے۔ہوم پیڈ منی میں  ایپل ایس 5 چپ ہے جو کمپیوٹیشنل آڈیو کو فعال بناتی ہے۔اس کا مطلب ہے  کہ سپیکر مستقل لاؤڈ نیس اور ڈائنامک رینج  کو رئیل ٹائم میں ایڈجسٹ کرتا ہے۔اس سال کے آخر میں یہ آئی فونز میں  U1 UWB کے ساتھ کام کر سکے گا اور پتا چلا سکے گا کہ کب آپ کا فون ہوم پیڈ منی کے نزدیک ہے۔
ہوم پیڈ منی سفید اور سپیس گرے رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ 6 نومبر سے 99 ڈالر میں ہوم پیڈ منی کے پری آرڈر شروع ہو نگے جبکہ اس کی فراہمی کا آغاز 16 نومبر ہوگا۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in