گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
گوگل نے ایک بیان میں کہا کہ وہ فٹ بٹ کے ساتھ مل کر نئی خدمات اور مصنوعات پیش کرنا چاہتے ہیں جو صارفین کو زیادہ علم، کامیابی، صحت اور خوشی فراہم کرے۔گوگل کا کہنا ہے کہ صارفین کی پرائیویسی اور سیکورٹی حساس معاملہ ہے اور وہ صارفین کو اُن کے ڈیٹا پر مکمل کنٹرول دیں گے۔گوگل کا کہنا ہے کہ وہ فٹ بٹ کے ذریعے صارفین کا حاصل کیا گیا ڈیٹا گوگل کے اپنے ڈیٹا سے الگ رکھیں گے۔گوگل نے 2019ء کے آخر میں 1.72 ارب ڈالر میں فٹ بٹ کو خریدنے کا اعلان کیا تھا۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today