کرونا17 Videos

سندھ میں والدیں بچوں کو کرونا ویکسین لگوانے سے کترانے لگے
سندھ میں 5 سے 11 سال کے بچوں کے لیے انسداد کورونا مہم کے دوران کراچی اور حیدرآباد کے ہزاروں والدین نے بچوں کو کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق جس دن ویکسین لگنا تھی اس دن 44 ہزار 784 بچوں نے اسکولوں سے چھٹی کی۔ کراچی میں سب سے زیادہ 25 ہزار 177 والدین نے ضلع شرقی میں انکار کیا۔ کیماڑی میں 21 ہزار 122 اور ضلع غربی میں 17 ہزار 818 والدین نے منع کردیا۔ کراچی کے ہی […]

سانس کے زریعے دی جانے والی پہلی کرونا ویکسین کو منظوری مل گئی۔

چینی دوا ساز کمپنی کینسائنوبائیولوجکس نے دنیا کی پہلی سانس کے زریعے دی جانے والی کرونا وائرس کی ویکسین کو ہنگامی طور پر بوسٹر کے طور پر استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔کینسائنو کی حال ھی میں تیار کردہ ویکسین کے استعمال کو نیشنل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن کی جان سے بھی اجازت مل گئی ھے۔

کورونا کی چھٹی لہر میں پھر تیزی، مزید 11 افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا کی چھٹی لہر میں پھر تیزی، مزید 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹے میں 624 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور مثبت کیسز کی شرح 3.38 فیصد رہی ہے۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے […]

کرونا وبا پھر سے سر اٹھانے لگا ۔

کرونا وبا کے خلاف کافی کامیابی کے بعد ایک بار پھر آلارمنگ صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ۲ اموات اور ۴۰۶ نئے کیس رپورٹ ہوئے۔جبکہ حکومت نے بھی شہریوں کو پبلک مقامات پر ماسک استعمال کرنے کی ھدایت کی ہے۔پاکستان میں تقریبا ۷۵ فیصد شہریوں نے کرونا ویکسین لگوا لی […]

نوجوان میں بڑھتی ذھنی بیماریاں ؛ ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً ایک ارب لوگ ذہنی امراض کی کسی نہ کسی قسم میں مبتلا ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار اس حوالے سے اور بھی زیادہ پریشان کن ہیں کہ ان ایک ارب افراد میں سے ہر ساتواں شخص نوجوان ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا […]

پاکستان :کورونا کی پانچویں لہر مزید 21 جانیں لے گئی,7ہزار 48نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 7 ہزار 48 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 21شہری انتقال کر گئے ہیں۔  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 14لاکھ 25ہزار 39افراد […]

اومیکرون دیگر اقسام کے مقابلے میں انسانی جلد پر زیادہ وقت تک زندہ رہتا ہے، تحقیق

 اومیکرون کاانسانی جلد پر زندہ رہنے کا وقت 193.5 گھنٹے دریافت ہواہے،جاپانی محققین کی رپورٹ  کورونا وائرس کی دیگر اقسام کے مقابلے میں اومیکرون کو زیادہ متعدی خیال کیا جاتا ہے۔اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ سابقہ اقسام کے مقابلے میں وہ پلاسٹک اور جلد پر زیادہ دیر تک بچنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔میڈیارپورٹس […]

فائزر کمپنی نے اومی کرون کیلئے تیار کردہ ویکسین کے تجربات شروع کر دیئے

 امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے اومی کرون کے لئے تیار کردہ مخصوص ویکسین کے تجربات کا آغاز کر دیا ہے۔تین مراحل میں ہونے والے تجربات میں 18 سے 55 سال کی عمر کے 1 ہزار 420 افراد حصہ لیں گے، فائزر کمپنی کا کہنا ہے کہ موجودہ ویکسین کی بوسٹر ڈوز اومی کرون کی […]

اسلام آباد: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن، 62 اسکول، 15 ہوٹل سیل

اسلام آباد: اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے 62 اسکول اور 15 ہوٹل سیل کر دیئے گئے جبکہ آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔دوسری جانب ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، […]

پنجاب میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی، میرج ہالز مالکان پر لاکھوں روپے کے جرمانے عائد

 پنجاب میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر میرج ہالز مالکان پر لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں اسسٹنٹ کمشنر حسن نذیر کی جانب سے شہر میں مختلف میرج ہالز پر چھاپے مرے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر حسن نذیر […]