‏Forward Defense Strategy

آج نیویارک ٹائم میں ایک آرٹیکل چھپا ہے کہ جس کا مفہوم ہے “غزہ سے پاکستان تک کے تنازعات میں ایران کیوں ھر جگہ کیوں نظڑ آتا ہے”؟ آرٹیکل لکھنے والے الاحسن لکھتے ہیں کہ

ایرانی رہنماؤں نے “آگے کی دفاعی حکمت عملی “-” forward defense strategy” کی پالیسی اپنا رکھی ہے- یعنی کہ کہ اپنے ملک دفاع کے لیے اپنی سرحدوں سے باہر کارروائی کرنا ہوگی۔ یعنی دوسرے ملکوں میں انتشار پھیلانا ھو گا-
“اگر وہ ایران کی سرزمین پر جنگ کرنے سے گریز کرنا چاہتے ہیں تو انہیں کہیں اور لڑائی کرنا پڑے گی” اسی لئے عراق، شام، یمن، فلسطین، افغانستان میں ایران اپنے حواریوں کے ذریعے حملے کرواتا ہے، شرارتیں کرتا ہے”-
پاکستان کی سرزمین پر تین دن پہلے ہونے والاحملہ اسی پالیسی کا حصہ ہے-
” شکریہ ایران” پاکستان نے جواب بھی داغ دیا اور forward defence strategy کو بھی شکست دے دی-
پاکستان کی کامیابی یہ ہے کہ دشمن کی چالوں کو ناکام بنا کر اپنی فتح میں تبدیل کر دیتے ہیں –
بھارت نے مئی ۱۹۹۸ میں فاش غلطی کی اور پاکستان دنیا کے نقشے پر ایٹمی طاقت بن کے ابھرا اور ناقابل تسخسیر ہو گیا-
۲۰۱۹ میں خود پلواما کروایا، اور ابھینندن سمیت جہاز گروا بیٹھا-
افغانستان کے خلفشار نے پاکستان کو اپنی مغربی سرحد پر باربرڈ وائر لگانے کی ترغیب دی اور ہماری مغربی سرحد محفوظ ہو گئی-
‏Indian Chronicles, Bad Sources نے بھارت کی ھانڈی بھرے بازار پھوڑ دی-
پاکستان اپنے معاشی اور سیاسی مسائل سے خود بنرد آزما ہے- اپنی جنگ اپنی ریاست کے اندر ہی لڑ رھا ھے – یہ عندیہ ہے کہ پاکستان ایک مضبوط ریاست ہے-
جو ریاستیں اپنے اندرونی خلفشار کا حل جنگوں میں تلاش کرتی ہیں وہ عالمی اور علاقائی امن کے لئے خطرناک ہیں – بھارت نے کینیڈا میں سکھ لیڈر کو قتل کیا اور امریکہ میں ایک اور سکھ لیڈر کوقتل کرنے سے پہلے پکڑا گیا-
ایران کے پاکستان پر میزائل حملے اور پاکستان کے جوابی وار نے “aggressor” کے تو کس بل نکالے ہی ہیں ساتھ تحفے میں قوم کو یک جہتی بخش گیا- دنیا کو آشکار کروا گیا کہ BLA, BLF ایران سے پاکستان پر حملے کر تے ہیں- کلبھوشن ، چاہ بہار پورٹ کو استعمال کر رھا تھا ، یہ ثابت ہو گیا- پاکستان کے مسنگ پرسن کہاں سے ملیں گے، اس کا جواب مل گیا- شکریہ ” ایران”-
۰-۰-۰-
ڈاکٹر عتیق الرحمان

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in