Push and Pull

‏⁦‪#BajurBlast‬⁩
‏ دھشت گردی عالمی سطح پر خارجہ پالیسی کے اھداف کے حصول کا ذریعہ بن چکی ہے اور کاروبار بھی – پاکستان بہت پیچیدہ معاملات سے نبرد آزما ہے – یہ دنیا بیک وقت push اور pull کے کھیل میں مصروف ہے-امن کی کوششیں بھی ہو رھی ہیں اور جنگیں بھی جاری ہیں ، بڑی بڑی کمپنیاں امیر ہو رھی ہیں اور ریاستوں کو غریب کی روٹی پوری کرنے میں الجھا رکھا ھے-
‏ باجوڑ دھماکے کی وجہ کوئی بھی ھو یہ طے ھے دھشت گردی ابھی بھی سیاسی ہتھیار کے طور استعمال ھو رھی ھے- انتہاء پسندی کو پنپنے کے لئے، ایک گروہ، سیاسی اور معاشی مدد اور سوچا سمجھا ھدف چاھیے- دنیا اور قوموں کی بدقسمتی کہ لیں کہ دھشت گردی کی مذمت کرنے والے عالمی کردار عملی اقدامت کرنے کی بجائے صرف مذمتی بیانات سے آگے نہیں بڑھ پاتے –
‏تاریخ کا یہی سبق ھے کہ ملکوں، قبیلوں، گروھوں اور انسانوں نے ہر حال میں لڑنا جھگڑنا ھے – لہذا نقصان پہنچانے والے ہتھیاروں اور زخم لگانے کے طریقہ کار پر غورو خوص جاری رھتا ہے، اور اس سائنس کو اسٹریٹجی کہتے ہیں- ۱۹۴۵ میں جاپان پر نیوکلیئر حملے کے بعد امریکہ اور روس نے ایک دوسرے کے خلاف سازشیں، مخبریاں ، گروہ بندی کو پروان چڑھایا اور اسے ” کولڈ وار” کانام دیا- ” کولڈ” کا لفظ چننے کی بڑی وجہ یہی تھی کہ امریکی عوام پر زیادہ نفسیاتی دباؤ نہ پڑے- ۲۱وی صدی کے شروع میں ہی عالمی امن کے پیامبروں نے فیصلہ کیا کہ سازشیں ،مخبریاں اور alliances تو ٹھیک ہے لیکن بندے مارنے والا کوئی ھائبرڈ طریقہ بھی ھونا چاھیے- اس جنگ کو ” war on terror” کا نام دے کر امریکہ میدان میں کود پڑا-پھر جب کمپیوٹر اور انٹر نیٹ نے ترقی کی بلندیوں کو چھوا، تو یہ طے کیا گیا کہ بندے مانے کے ساتھ ساتھ ذہنوں کو قابو کرنے کی جنگ کو بھی کھیل کا حصہ بنانا چاھیے- اب ان ساری جنگوں کی پریکٹس ھمارے ھاں کی جارھی ہے اور بھارت ان سازشوں میں سر فہرست ھے- آپ وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کسی بھی بھارتی لیڈر، راج ناتھ، اجیت دوول کو لے لیں وہ کھلم کھلا پاکستان کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دیتے ہیں جس کی بنیادی وجہ بی جے پی کا بھارت میں ھندو ووٹ ہے- بی جے پی منی پور میں عورتوں کو برھنا ماچ کروانے والے واقع پر شدید دباؤ کا شکار ہے- الیکش قریب میں اور مودی سرکار کے خلاف ۲۶ جماعتی سیاسی اتحاد وجود میں آ چکا ھے-
‏یہ ذھن میں رکھیں یہ لڑنے مارنے کے طریقے اور وسائل ،بھارت جیسے امیر ترین ملکوں کے پاس ہیں- بھارت فیک نیوز ( انڈین کرونیکلز) کا بانی ہے، افغانستان میں ٹی ٹی پی کی پشت پناھی بھی کرتا ہے، پاکستان کے خلاف فالس فلیگ اپریشن، فیک سرجیکل سٹرائیکس کے ڈرامے، پاکستان مخالف فلمیں بھی کثرت سے بناتا ہے( بھارت ھر سال اوسط ۳۵۰ ھندی فلمیں بناتا ھے- سالانہ۲۰۰ ارب کا فلم انڈسٹری کا کاروبار ھے- ۲۰۱۹ میں کرونا سے پہلے بھارت میں ۳۵ کروڑ سینما کے ٹکٹ فروخت ھوئے- ۴۵% فلمیں پاکستان ، کشمیراور مسلمان مخالف موضوعات پر بنتی ہیں )، امریکہ اور فرانس سے اسلحے کا سب سے بڑا خریدار بھی ھے اور بلوچستان میں دھشت گردوں کی مدد بھی کرتا ھے- بھارت پاکستان کو معاشی، سیاسی ، ذھنی جنگ میں الجھا کے رکھنا چاھتا ہیں-

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in