پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں: جنرل عاصم منیر

اسلا م آباد ( جنوری 24 ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ”پاکستان نیشنل یوتھ کانفرنس“ سے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں- دہشتگردوں کیخلاف تو افواج پاکستان لڑ سکتی ہیں مگر دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کا تعاون ضروری ہے- نوجوانوں کو اپنے […]

پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے

پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان میں ایرانی سفیر جو اس وقت ایران کا دورہ کر رہے ہیں شاید فی الحال واپس نہ آئیں۔ ہم نے ان تمام اعلیٰ سطحی دوروں کو بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو آنے والے دنوں میں پاکستان اور […]

کرکٹ کی دنیا میں نیا ریکارڈ

جوھانس برگ ( جنوبی افریقہ) بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں چھ بھارتی بلے باز بغیر کوئی رن بنائے ، گیارہ گیندوں پر آؤٹ- 153 پر چار کھلاڑی آؤٹ تھے اور 153 پر ہی پوری ٹیم آؤٹ- شاید پہلی بار ایسا ھوا ھے

پاکستان کے معاشی نظام کو جائزے کی ضرورت ہے ؛ رپورٹ

الجزائر سے تعلق رکھنے والے ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے یواین ڈی پی کے جریدے کے لئے ایک فکر انگیز مضمون لکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کاموجودہ ترقی کا ماڈل ناکام ہوچکا ہے۔پاکستان اپنے ہم پلہ ملکوں سے پیچھے جا چکا ہے۔ غربت میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔ […]

اوچھے ہتھکنڈے

بھارت نے مغربی طاقتوں کی طرف سے اسے فراہم کردہ status کا غلط استعمال کیا اور خود کو غیر ملکی سرزمین پر قتل کی کارروائیوں اور دوسری ریاستوں کو بدنام کرنے کے لیے پروپیگنڈہ مہموں میں مصروف رہا۔ گزشتہ ستمبر سے غیر ملکی سرزمین پر ہندوستان کی جانب سے قتل کی دو کارروائیوں کا انکشاف […]

الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری نہیں کیا؛ ترجمان الیکشن کمیشن

ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا شیڈول جعلی ہے اور الیکشن کمیشن کے سوا کسی بھی دوسرے بیان پر توجہ نہ دی جائے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ایسے بیانات کو الیکشن کمیشن کا پالیسی بیان نہ سمجھا جائے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن میں دائر […]

پاکستان – قطر آئی ٹی کانفرنس، قطرمیں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی شاندار پذیرائی

پاک قطر دو طرفہ ٹیکنالوجی امور پرمثبت پیش رفت، پاکستان سافٹ ویئر ہاوٴسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین زوہیب خان اور 30 آئی ٹی کمپنیوں کی بھی شرکت،، قطرمیں ہونے والی آئی ٹی کانفرنس کے دوران پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی شاندار پذیرائی کے بعد پاک قطر دو طرفہ ٹیکنالوجی امور پرمثبت پیش رفت ہوئی ہے […]