شمالی کوریا کا ممکنہ بیلسٹک میزائل تجربہ، جاپانی فوج الرٹ
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )شمالی کوریا کے ممکنہ بیلسٹک میزائل تجربے کے خدشے پر جاپان نے فوج کو الرٹ کر دیا۔جاپانی وزارت دفاع نے کہا کہ شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل جاپان کی حدود میں آنے پر مار گرایا جائے گا۔شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ پہلا فوجی جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کیلئے تیار ہے۔