امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجموعی طور پر 37 الزامات کا سامنا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو جوہری پروگرام سے متعلق معلومات غیرقانونی طریقے سے حاصل کرنے،جاسوسی، خفیہ دستاویزات کی مس ہینڈلنگ اور دیگر الزامات کا سامنا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر تمام الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو انہیں مجموعی طور پر 100 سال قید ہو سکتی ہے۔