غلط پیشگوئی پر محکمہ موسمیات کا سر براہ برطرف۔

یورپی ملک ہنگری میں موسم کی غلط پیشگوئی کرنے پر محکمہ موسمیات کے سر براہ اور نائب سربراہ کو حکومت نے برطرف کر دیا۔محکمہ مو سمیات نے سرکاری تعطیل کے دن آتش بازی کے مظاہرے پر شدید طوفان کی پیشگوئی کی تھی جس پر ایونٹ منسوخ کر دیا گیا تاہم موسم بلکل ٹھیک رھا ۔

یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں ۔

ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے یورپ کے عمومی طور پر ٹھنڈے سمجھے جانے والے ممالک اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ھے حصوصاً برطانیہ اور فرانس۔رائل ائیر فورس برائز مورٹن کا فضائی اڈہ بھی رن وے کا ایک حصہ پگھل جانے کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔ مختلف علاقوں میں جنگلات میں آگ […]

روس اور یورپ کا معاملہ: امریکا کی ‘نئی چال’ سامنے آگئی

گیس کی کمی سے دوچار یورپی یونین کو امریکا نے اس بحران سے نمٹنے کے لیے اہم مشورہ دے ڈالا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے یورپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روس کی بجائے قطر سے خریداری کرے۔

لیبیا کے ساحل سے بچے اور خواتین سمیت 27 تارکین وطن کی لاشیں برآمد‘3 کو زندہ بچا لیا گیا

لیبیا کے ساحل سے 27 تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جو یورپ جانے کے لیے بحیرہ روم کے راستے سفر کر رہے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت طرابلس سے 90 کلومیٹر فاصلے پر واقع ساحلی شہر الخمس میں دو مختلف ساحلی مقامات سے اب تک کم از کم 27 […]