Undisputed Hero

تحریر۔ عتیق الر حمان

میں ایک ایسی کہانی کی تلاش میں تھا جوسچی ھو ۔ ایک ایسہ کہانی جو امر ھو جائے۔کہانی بھلے رھے نہ رھے ، کم از کم اس کے ھیرو کو قیامت تک زوال نہ ھو۔ میرے ھیرو کو ھر کوئی چاھتا ھو، محبت کرتا ھو، پوجتا ھو۔ میرے ھیرو کی ھر جگہ یکساں پزیرائی ھو۔ اس کا کوئی دشمن نہ ھو بلکہ کوئی اس کی دشمنی کا سوچ بھی سکے اور نھ ھی سکت رکھتا ھو۔ میرے ھیرو کو دیکھ لوگ سکتے میں آ جائیں ۔جو سکھ اور چین میں ھوں وہ میرے ھیرو کے نعرے لگا رھے ھوں ، جو دکھ میں ھوں وہ اسے دیکھنے کو ترسیں۔ یہ عالمی شہرت کا حامی ھو، جہاں جائے ، پہچانا جائے۔ یہ مزھب، ذات، رنگ و نسل اور سیاسی وابستگی سے مبرا ھو۔ جس کے ارد گرد عالمی طاقتیں ، طواف کرتی ہوں۔ جس کو اقوام متحدہ، او آئی سی اور دنیا کی بڑی بڑی تنظیمیں بھی جھک کے سلام کریں-

بلآخر میں نے ڈھونڈ لیا آپنا ھیرو۔

میرا ھیرو کو دنیا خدا مانتی ھے۔یہ جہاں سے روٹھ جائے وہاں غم کے بادل منڈلانے لگتے ہیں۔ میرا ھیرو،عمر کی حد کے پار رھتا ھے۔ وہ حسن وجمال کی دنیا کا تارہ ھے۔ حسن و وفا تو اس کی دیوانی ہے، بلکہ پیدا ھی اس کے لئے ھوئے ہیں۔

آپ سب نے بھی میرے ھیرو کو کہیں نہ کھیں دیکھا ھے۔

میرے ھیرو کو صرف جانور، چرند، پرند ، کیڑے ، مکوڑے اور حشرات الارض نھی پہچانتے۔ کیونکہ ان سب کے پاس تو دماغ ھی نھی۔ وہ تو سوچ نھی سکتے۔ ظاھر ھے میرے ھیرو کے قد و قامت کا یھ احاطہ ھی نھی کر سکتے۔ یہ تو اپنی خوراک کے لئے صرف اللہ پر انحصار کئے ھوئے ہیں۔ میرا ھیرو تمام ذہین، پڑھے لکھے، اور باشعور لوگوں کا ھیرو ھے۔ میرے ھیرو کو صرف باشعور لوگ ھی پہچان سکتے ہیں۔ اور دیکھتے ھی اپنے ھوش حواس سے بیگانہ ھو جاتے ہیں۔

ھم لوگوں کو اکثر کہانیاں اس لئے پسند نھی آتی کہ اس میں ھم نھی ھوتے- لیکن اس کہانی میں ھم سب ہیں ۔ آپ کو یہ کہانی پسند آئے گی- کیونکہ میرا ھیرو آپ کا بھی ھیرو ھے۔

میرا ھیرو زندگی کے ھر شعبے میں اپنی حیثیث مسلم کر چکا ھے۔ دنیا کی ھر سچائی اس کے آگے سرنگوں ھو چکی ھے۔ میرا ھیرو ریاستوں اور عالمی طاقتوں کے سر کا تاج ھے۔ یہ رشتوں کی لاج ھے۔ یہ محبتوں کا عروج اور نفرتوں کا آغاز ھے۔

میرا ھیرو اگر نھی دے سکتا تو صرف سچی خوشی، شفا اور زندگی نھی دے سکتا۔

میرا ھیرو روپیہ ھے۔ پیسہ ھے۔ ھاں یھی ھیرو ھے ھم سب کا، باقی سب دکھاوا اور ڈرامے بازیاں ہیں۔

دنیا کا واحد غیر متنازعہ ھیرو۔ روپیہ ۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in