ملکی معیشت اور عوام
ملکی معیشت اور عوام
پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنا اور ملک کو اقتصادی طورپر مضبوط بنانے کیلئے عوام مہنگائی کی صورت میں جو قربانی دے رہے ہیں وہ جلد رنگ لے آئے گی ملکی معیشت بہتر ہوتے ہی مہنگائی میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا بین الاقوامی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد توقع ہے کہ حکومت پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریگی ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سابق سپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ مسلم لیگ حکومت کو بہت مشکل حالت میں ملک کی قیادت ملی جب ملک کے تمام ادارے ڈیفالٹ کے شکار تھے وزیراعظم شہباز شریف نے جس طرح تین مہینے کے دوران ملکی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے دن رات ایک کرکے کام کیا ہے اس کا ریلیف عوام کو جلد مہنگائی کے خاتمے کی صورت میں ملے گا عالمی منڈی میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت عوام کو ریلیف کا اعلان کریں گے