Sync Variables for correct Results

‏یہ دنیا causal hypothesis ہے- اچھے نتائج کے لئے اچھے کام-
‏اگر ماضی میں گوورننس ٹھیک کی ہوتی تو آج حکمرانی آسان ہوتی – جب چوبیس کروڑ عوام تلملا اٹھے تو حکمرانی آسان نہیں رھتی – جو نظر آ رھا ہے یہ پچھلے 75 سال کی کارکردگی کا نتیجہ ہے- اسے Compound effect کہتے ہیں – یہ متعدی بیماری ( جیسا کہ کرونا )کی طرح ہے – آہستہ آہستہ سب اس لی لپیٹ میں آ جاتے ہیں-
‏بکھرے ھوئے، الجھے ھوئے ، غیر مہذب ،معاشرے پر کمزور اور نا اھل حکومتوں سے مضبوط معیشت ، بنیادی انسانی حقوق ، انصاف طلب کرنا اپنے آپ کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے-
‏جن حکمرانوں نے پاکستان پر حکومت کی آج اپنے ہی کئے کرموں کا پھل توڑ رہے ہیں- اسی ملک میں جہاں وہ مطلق العنان حکمران تھے آج حکومت کرنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے- یہ ایک بنا بنایا ، سیدھا سیدھا قدرت کا فارمولا ہے، جو بوؤ گے وہی کاٹ سکتے ہو-
‏کیونکہ ہمارے کام اور ہمارے نعرے دونوں کھوکھلے ہیں- ہم معمولی چیزوں میں الجھے رھتے ہیں، اس کا نتیجہ سامنے ہے- عوام کو جو سزا مل رھی ہے collateral damage ہے- کیونکہ تباھی اسی طرح پوری پوری قوم کو لپیٹ میں لے لیتی ہے-
‏ہم بے سرے راگ الاپ رھے ہیں- جیسا کہ
‏” مجرموں کو کیفیکردار تک پہنچا کر دم لیں گے”،
‏” دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی جو واقعے کی تحقیق کرے گی”،
‏” وزیر اعلی نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا ھے اور مجرموں کی جلد گرفتاری کی ھدایت کی ھے”،
‏ یہ سب مہمل اور بے ربط فقرے ہیں-
‏ہماری سوچ، عمل، توقعات میں ربط نہیں -ہم ایک دوسرے کو گالیاں دے کر اخلاق سکھا رھے ہیں، طنز کر کے اچھائی کی طرف راغب کر رھے ہیں، جھوٹ بول کر سچائی کی ترغیب دے رھے ہیں، حرام کما کر رحمت مانگ رھے ہیں- ٹریفک کے سگنل اور ون وے توڑ کر بحفاظت منزل پرپہنچنا چاہ رھے ہیں- ہم سب کچھ الٹا کر کے سیدھے کی توقع کر رھے ہیں-
‏ھمیں صرف ایک کام کرنا ہے اپنی حرکات، سوچ اور نتائج کی توقع میں ربط پیدا کرنا ھے- independent variable ٹھیک ھو گیا تو dependent variable, خود بخود ٹھیک ھو جائے گا- یہی قانون قدرت ہے-

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in