ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو355رنز کا ہدف دے دیا

ملتان ٹیسٹ میں جیت کے لیے انگلینڈ نے پاکستان کو355رنز کا ہدف دے دیا۔ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 275رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 355 رنز کا ہدف مل گیا۔آج میچ کے تیسرے روزانگلینڈ کی طرف سے دوسری اننگز میں ہیری بروک نے سنچری […]

بابر اعظم ایک سال میں 1000 ٹیسٹ رنز بنانے والے چھٹے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔بابر اعظم کے 2022ء میں ایک ہزار ٹیسٹ رنز مکمل ہو گئے۔کپتان بابر اعظم نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف کھیلے جا رہے کراچی ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں انجام دیا ہے۔بابر اعظم ایک سال میں 1000 ٹیسٹ رنز بنانے […]

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں کی گئی، دونوں ٹیموں کے کپتان بابر اعظم اور بین اسٹوکس نے ٹرافی رونمائی کی تقریب میں شرکت کی۔

بابر اعظم فلو کا شکار ہو گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم فلو کا شکار ہو گئے ہیں۔کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن بابر اعظم فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے ہیں، سرفراز احمد ان کی جگہ کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کچھ کھلاڑی وائرل فلو کا شکار ہو گئے ہیں جن میں […]

ابرار احمد ڈیبیو ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی بالر بن گئے

مسٹری اسپنر ابرار احمد ڈیبیوٹیسٹ میں سب سے زیادہ 11 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی بالر بن گئے۔مسٹری اسپنر ابرار احمد نے اپنی دھاک بٹھا دی ۔ابراراحمد ڈیبیوٹیسٹ میں سب سے زیادہ 11وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی بالر بن گئے۔ابراراحمد نے ملتان ٹیسٹ میں11 وکٹیں مکمل کرکے محمد زاہد کا ریکارڈ بابر کیا۔ ابرار احمد […]

کراچی ٹیسٹ: دوسرے دن بھی نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھی بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان ٹیم نے دوسرے دن کھیل کا آغاز اچھے انداز میں کیا اور 9 گیندوں بعد ہی پہلی اور مجموعی طور پر نیوزی لینڈ کی ساتویں وکٹ حاصل کی۔فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اش سودھی کو 11 رنز پر بولڈ […]

کراچی ٹیسٹ ، انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے،مہمان ٹیم نے پاکستان کو کلین سوئپ کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آج کراچی نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر […]

پنڈی ٹیسٹ، انگلینڈ نے 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کرکٹ کا 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والی تاریخی ٹیسٹ میچ کا پہلے روز کا کھیل ختم ہو گیا ہے، انگلش بلے بازوں نے پاکستانی گیند بازوں کا بھڑکس نکال دیا ۔تفصیلات کے مطابق انگلش کپتان […]

بابر اعظم کراچی ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے لیے گراؤنڈ میں آ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جا رہے کراچی ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے لیے گراؤنڈ میں آ گئے۔کپتان بابر اعظم فلو میں بہتری آنے کے بعد فیلڈ میں آ ئے جبکہ سلمان علی آغا فلو کےباعث فیلڈنگ نہیں کررہے۔بابر اعظم نےنعمان علی سےمشاورت کے بعد نئی گیند منگوا لی […]

ملتان ٹیسٹ،انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی

انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی، انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 26 رنز سے شکست دی، پاکستان دوسری اننگز میں 355رنز کے جواب میں 328 رنز ہی بنا سکا۔پاکستان کی بیٹنگ لائن کلو انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا […]